واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں ایک دن میں کورونا کے ہسپتال میں داخل ہونیوالے مریضوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،ایک دن میں 17 لاکھ 85 ہزار ٹیسٹس ہوئے ،ایک لاکھ 66 ہزار میں وائرس کی تشخیص ہوئی،88 ہزار 80 مریض ہسپتال داخل کئے گئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ میں 24 گھنٹوں کے دوران ہسپتالوں کے
کورونا سینٹرز میں لائے گئے مریضوں کی تعداد 88 ہزار 80 ہے جو کہ ایک دن میں ہسپتال میں داخل کئے گئے مریضوں کا عالمی ریکارڈ ہے۔امریکی کووڈ ٹریکنگ پروجیکٹ کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 17 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے دوران ایک لاکھ 66 ہزار سے زیادہ افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔دنیا بھر میں امریکہ کورونا وباء سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالا ملک ہے اور اب تک ایک کروڑ 25 لاکھ سے زیادہ افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 2 لاکھ 59 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔ امریکہ میں ان حالات میں بھی صدارتی انتخابات ہوئے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست کا سامنا رہا، نو منتخب صدر جوبائیڈن نے اپنی پہلی ترجیح کورونا کو قرار دیا اور ٹرانزیکشن پیریڈ کیلئے ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں