یورپی یونین امریکی دوا ساز کمپنی کے درمیان کتنے کروڑ ویکسین کی خوراک کا معاہدہ طے پا گیا

برسلز(شِنہوا)یورپین کمیشن کی صدر ارسلہ وان ڈیر لین نے کہاہے کہ یورپی یونین(ای یو)نوول کروناوائرس کیخلاف اپنی جنگ کے سلسلے میں ویکسین کے نئے معاہدے کیلئے منظوری دے گی۔امریکی دواساز کمپنی موڈیرنا کی جانب سے تیار کی گئی ویکسین کی 16کروڑ خوراکیں خریدنے سے یورپی یونین اپنا نوول

کروناوائرس کی ویکسین کا پورٹ فولیوبہتر بنانے کے قابل ہو جائے گی۔وان ڈیرلین نے مزیدکہاکہ صرف محفوظ اور موثر ویکسین ہی اس عالمی وبا کا دیرپا اورپائیدار حل فراہم کرسکتی ہے۔کسی بھی ویکسین کو یورپی منڈی میں آنے سے قبل محفوظ اور موثر ہونے کی منظوری یورپی ادویات ایجنسی سے لینے کی ضرورت ہے۔موڈیرنا کے علاوہ ای یو کے موجودہ ویکسین پورٹ فولیو میں آسٹراذینیکا،سانوفی جی ایس کے، جانسین دواسازی این وی، بائیواین ٹیک۔فائزراورکیورویک کے ساتھ خریداری کے معاہدے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close