اہم اسلامی ملک جہاں کئی ماہ بعد نمازِ جمعہ کے اجتماعات پر عائد پابندی ختم کر دی گئی

ابوظہبی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات کی مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات پر عائد پابندی ختم۔ خلیجی خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ملک کی مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے انعقاد پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے

جاری اعلان کے مطابق متحدہ عرب امارات کی تمام مساجد میں جمعہ 4 دسمبر سے نماز جمعہ کے اجتماعات کی اجازت ہوگی، تاہم جاری کردہ کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔فی الحال مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماع کے دوران صرف 30 فیصد گنجائش کے مطابق نمازیوں کو شرکت کرنے کی اجازت ہوگی۔ جاری کردہ ایس او پیز کے تحت مساجد خطبہ جمعہ سے 30 منٹ قبل کھولی جائیں گی اور پھر نماز کی ادائیگی کے 30 منٹ بعد بند کر دی جائیں گی۔خطبہ جمعہ اور نماز باجماعت کی ادائیگی 10 منٹ کے اندر مکمل ہوگی۔ مساجد کے غصل خانے اور جائے وضو بند رہیں گے۔نمازیوں کو گھروں سے وضو کر کے مسجد آنا ہوگا۔ اس کے علاوہ نمازیوں پر فیس ماسک پہننے کی پابندی بھی ہوگی اور انہیں جائے نماز گھر سے لانا ہوگا۔ معمر افراد اور مریضوں کو مسجد کا رخ نہ کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس پھیلاو کے باعث کئی ماہ قبل امارات کی مساجد بند کر دی گئی تھیں۔ جولائی میں مساجد دوبارہ کھولنے کے باوجود نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی برقرار رہی، جسے اب ختم کر دیا گیا ہے۔ نماز جمعہ کے اجتماعات پر عائد پابندی کے خاتمے کی خبر سننے کے بعد متحدہ عرب مارات میں مقیم لاکھوں مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں