اسرائیلی وزیراعظم نے کس اسلامی ملک کا بہت جلد دورہ کرنے کااعلان کر دیا، مسلم دنیا میں بے چینی پھیل گئی

یروشلم(شِنہوا)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد آل خلیفہ کی دعوت پر جلد بحرین کا دورہ کریں گے۔نیتن یاہو نے منگل کو ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ انہوں نے اور ولی عہد نے پیر کے روز فون پر دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں کے

حوالے سے بات چیت کی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ہماری دوسری بات چیت تھی جو “انتہائی دوستانہ” رہی۔نیتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے مجھے مستقبل قریب میں بحرین کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔میں خوشی کے ساتھ یہ دورہ کروں گا۔اسرائیل اور بحرین نے 15 ستمبر کو اپنے تعلقات معمول پر لانے کے لئے امریکی کوششوں سے ہونے والے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close