سب لوگوں کو کورونا ویکسین مفت مہیا کی جائے گی، اہم اعلان کر دیا گیا

ریاض(پی این آئی)سب لوگوں کو کورونا ویکسین مفت مہیا کی جائے گی، اہم اعلان کر دیا گیا، سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ چند ماہ بعد مملکت میں کورونا ویکسین کے آتے ہی مریضوں کو اس کی مفت فراہمی کا عمل شروع کردیا جائے گا۔اس حوالے سے سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ مملکت بھر میں سب لوگوں

کو کورونا ویکسین مفت مہیا ہوگی۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مختلف ممالک کی جانب سے کورونا ویکسین کی جلد فراہمی کی خبروں کے تناظر میں مملکت کے شہری اور غیر ملکی ویکسین کے حوالے سے مختلف سوالات کر رہے ہیں۔وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ ویکسین مندرجہ ذیل شرائط پوری ہونے پر مہیا کی جائے گی۔ اول یہ کہ مذکورہ کورونا ویکسین کامیابی سے تمام تجربات سے گزر چکی ہو۔اس کے علاوہ متعلقہ اداروں کی جانب سے اسے باضابطہ طور پر منظور کرلیا گیا ہو اور متعلقہ ویکسین کے سائیڈ ایفکٹس بھی نہ ہوں اور اس میں کورونا وائرس ختم کرنے کی پوری صلاحیت ہو۔وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے میڈیا کو بتایا کہ سعودی عرب کے متعلقہ ادارے ان تمام امور کی پابندی کر رہے ہیں، ان میں سے کسی بھی نقطہ کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق سعودی عرب مذکورہ 3 خصوصیات رکھنے والی کورونا ویکسین سب سے پہلے حاصل کرنے والے ملکوں میں سے ایک ہوگا۔وزارت صحت کے ترجمان نے توجہ دلائی کہ دنیا بھر کے ممالک اور تنظیمیں نہ صرف محفوظ ویکسین تک رسائی کی دوڑ میں لگی ہوئی ہیں، کورونا ویکسین کی تیاری کے حوالے سے جتنی کوشش ہو رہی ہے تاریخ میں اس کی نظیر نہیں ملتی۔ ڈاکٹر العبد العالی نے مزید کہا کہ امید ہے کہ آئندہ چند مہینوں میں کورونا ویکسین مہیا ہو جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close