یکم سے 3 دسمبر تک عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

متحدہ عرب امارات(پی این آئی)یکم سے 3 دسمبر تک عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا، متحدہ عرب امارات کی حکومت نے مملکت کے قومی دن اور یوم شہداء کے موقع پر تین دن کی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ اتوار کے روز سرکاری اداروں میں معمول کے مطابق کام ہوگا۔یو اے ای حکام نے متحدہ عرب امارات میں

یکم دسمبر سے 3 دسمبر تک عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اماراتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فیڈرل اتھارٹی برائے ہیومن ریسورسز نے کہا ہے کہ امارات کے 49 ویں قومی دن اور یوم شہید کی مناسبت سے تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ذرائع کے مطابق منگل یکم دسمبر سے جمعرات 3 دسمبر تک تعطیل ہوگی جبکہ تمام سرکاری ادارے اتوار 6 دسمبر کو کھلیں گے۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں دو دسمبر 1971 کو 7 ریاستوں ابوظبی، دبئی، شارجہ، عجمان، فجیرہ، ام القوین اور راس الخیمہ کے اتحاد کا اعلان ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں