بچے تیزی سے کورونا وائرس پھیلا رہے ہیں، نئی تحقیق نے والدین کو پریشان کر دیا

پرنسٹن (پی این آئی) امریکی ریاست نیوجرسی میں واقع پرنسٹن یونیورسٹی کی جانب سے کووڈ-19 کے متعلق شائع کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس پھیلانے میں بچے سوپر سپریڈر کا کردار ادا کرتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے تقریباََ پانچ لاکھ افراد پر تحقیق کی گئی

جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں نوجوان اور بچے اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔تحقیق میں بچوں کو کورونا وائرس پھیلانے کے حوالے سوپر سپریڈرز ’’Super Spreaders‘‘ کہا گیا ہے ۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گھریلو سطح پر وائرس کے پھیلنے میں بھی نوجوانوں اور بچوں کا اہم کردار ہے ۔ نوجوانوں کی قوت مدافعت چونکہ زیادہ ہوتی ہے اس لیے ان پر وائرس کے اثرات کم ہوتے ہیں لیکن وہ دوسرے لوگوں میں وائرس کے انتقال کا باعث بنتے ہیں ۔پرنسٹن یونیورسٹی، جان ہاپکنز یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے کے سائنسدانوں نے بھارت کے علاقے تامل ناڈو اور آندھرا پردیش کے علاقوں میں 5 لاکھ 75 ہزار افراد کو بطور سیمپل لیا جس میں سے تقریباََ 85 ہزار میں وائرس کی تصدیق ہو چکی تھی ۔ اس تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ تر افراد میں وائرس نوجوان مریضوں سے پھیلا ہے ۔اس تحقیق کا مقصد کورونا وائرس کی ایک مریض سے دوسرے مریض میں ٹرانسمشن کا ذریعہ تلاش کرنا تھا۔ سائنسدانوں نے ریسرچ کے پھیلاؤ میں بچوں اور نوجوانوں کو اہم ذریعہ قرار دیا ہے۔ تحقیق کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا مریض اوسطاََ 6 دن میں انتقال کر جاتا ہے جبکہ امریکہ میں 13 دن میں مریض کا انتقال ہوتا ہے ۔ بھارت میں کورونا وائرس کے باعث انتقال کرنے والوں کی عمریں 50-64 سال کے درمیان ہیں جبکہ امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث انتقال کرنے والے افراد کی عمر 60 سال زیادہ ہوتی ہے ۔ واضح رہے کہ دنیا بھر کے سائنسدان کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کی دوا تیار کرنے کے لیے تحقیق میں مصروف ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close