اسلام آباد(پی این آئی) القاعدہ کے رہنماء ایمن الظواہری انتقال کر گئے ہیں۔ متعدد پاکستانی اور افغان ذرائع نے مشرق وسطی کے بڑے اخبار عرب نیوز کو تصدیق کی ہے کہ ایمن الظواہری افغانستان میں قدرتی وجوہات کی بنا پر انتقال کر گئے ہیں۔ 69 سالہ الظواہری کو آخری بار رواں سال امریکہ پر ہونے والے نائن الیون حملوں
کے سلسلے میں جاری کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا گیا تھا۔ عرب نیوز نے کم از کم چار پاکستانی اور افغان سکیورٹی اہلکاروں سے الظواہری کی موت کی تصدیق کی ہے۔ نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بات کرنے والے ان اہلکاروں میں سے دو نے مصر کے شہری اور القاعدہ کے رہنما الظواہری کی موت کی تصدیق کی جبکہ ان کے مطابق انہیں اس حوالے سے میڈیا سے بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ ان کی ہلاکت کی تصدیق القاعدہ میں قیادت کے ایک خلا کو جنم دے سکتی ہے کیونکہ دو سینئیر کمانڈر جو ان کی جگہ لے سکتے تھے، انہیں حال ہی میں نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں