ریاض(پی این آئی)معذور افراد کے لیے خوشخبری، سعودی ایئر لائنز نے معذور افراد کی سہولت کیلئے اہم فیصلہ کر لیا، سعودی ایئر لائن السعودیہ نے معذور افراد کی پریشانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کیلئے فضائی ٹکٹ میں رعایت کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت وہ الیکٹرانک لنک سروس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔
اس حوالے سے خصوصی افراد کے لیے وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے سعودی ایئرلائنز کے ساتھ الیکٹرانک لنک سروس سے فائدہ اٹھانے کے لیے شرائط کو بیان کیا ہے۔وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے وضاحت کی ہے کہ خصوصی ضرورتوں والے افراد اپنی معذوری کے اعداد و شمار کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے درخواست جمع کراسکتے ہیں۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے یہ بھی بتایا ہے کہ معذور افراد کے لیے کرائے میں کمی لانے کے لیے سعودی ایئرلائنز کے ساتھ الیکٹرانک خدمت اور اس کی سہولیات سعودی ایئرلائن کے ساتھ مل کر ایک سروس مہیا کر رہی ہے جو معذور افراد اور ان کے مرافقین کے لیے ہے اور یہ ان افراد کے لیے ہے جو سماجی ترقی اور سروسز کی وزارت میں رجسٹرڈ ہیں۔وزارت نے تصدیق کی ہے کہ یہ سروس شرائط کے مطابق سعودی ایئرلائنز کے ریزرویشن فارم کے ذریعے وہ مسافر جو معذور ہوں ان کے لیے کرائے میں کمی کا فائدہ پہنچاتی ہے اور وقت بھی بچاتی ہے۔خدمت پر عمل درآمد کے طریقہ کار:وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے بنیادی اقدامات کی وضاحت کی ہے جن کی سروس سے فائدہ اٹھانے کے لیے مندرجہ ذیل ہدایات دی گئی ہیں۔1-صارفین کو سعودی ایئرلائنز کے ریزرویشن میں لاگ ان ہونا ہو گا۔2-صارفین کا قومی شناختی کارڈ نمبر / اقامہ نمبر کا اندراج کرنا اور سعودی شہری کے لیے تاریخ پیدائش / غیر سعودی شہری کے لیے اقامہ کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ درج کرنا لازمی ہوگا۔3-درج ذیل معلومات خود بخود ظاہر ہو جائیں گی۔عربی / انگریزی میں مسافر کا نام۔میلادی کیلنڈر کے مطابق مسافر کی تاریخ پیدائش۔قومی شناختی کارڈ / اقامہ نمبر۔قومی شناخت کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ / میلادی کیلنڈر میں اقامہ کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ۔قومیت۔مسافر اگر معذور کی حیثیت سے فلاحی نظام میں محنت و سماجی ترقی کی وزارت میں رجسٹرڈ ہے۔وزارت نے ان شرائط اور تقاضوں کا تعین کیا ہے جن کو پورا کرنا ضروری ہے جو مندرجہ ذیل ہیں:اس شخص کا معذور ہونا ضروری ہے۔اس شخص کے پاس معذوری کا فارم ہونا ضروری ہے۔سعودی شہریوں اور مقیم افراد دونوں کے لیے یکساں۔صارفین کو معاشرتی بہبود کے نظام میں رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے اور اس کا پروفائل اپ ڈیٹ ہونا چاہیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں