بیجنگ (پی این آئی) پوری دنیا میں یہ بات مصدقہ مانی جا رہی ہے کہ کورونا وائرس کی ابتداءچین سے ہوئی اور وہاں سے یہ باقی دنیا میں پھیلا تاہم اب اٹلی میں ہونے والی ایک تحقیق کے نتائج نے چین کو اس الزام سے بری الذمہ کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اٹلی کے ماہرین کی طرف سے کی جانے والی اس تحقیق میں
معلوم ہوا ہے کہ ستمبر 2019ءمیں اٹلی میں کورونا وائرس موجود تھاحالانکہ چین میں کورونا وائرس کی تصدیق دسمبر 2019ءمیں ہوئی تھی۔اس تحقیق کے نتائج کے بعد چین کا کہنا ہے کہ ہے کہ اٹلی کے ماہرین کی اس تحقیق سے ثابت ہو گیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں ہمارا کوئی قصور نہیں ہے۔ دوسری طرف مذکورہ تحقیق کرنے والے سائنسدانوں نے اپنی ہی تحقیق کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے یہ بھی کہہ دیا ہے کہ چین میں کورونا وائرس خاموشی کے ساتھ پھیلتا رہا اور وہاں سے ستمبر میں اٹلی تک پہنچا۔اطالوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے، جس میں معلوم کیا جا سکے کہ چین میں درحقیقت کورونا وائرس کی ابتداءکب ہوئی تھی۔ چنانچہ کورونا وائرس پھیلنے کا اصل ذمہ دار چین ہی ہے تاہم چینی حکومت اس تحقیق کے نتائج کو ایک ثبوت کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کر رہی ہے اور مصر ہو گئی ہے کہ کورونا وائرس چین سے نہیں بلکہ اٹلی سے پھیلا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں