لندن(پی این آئی)آکسفورڈ یونیورسٹی میںبننے والی کورونا ویکسین کی آزمائش کا تیسرا مرحلہ جاری، آخری مرحلے کے حتمی نتائج کبتک آنے کی توقع ہے؟آکسفورڈ یونیورسٹی کی کورونا ویکسین کے معمر افراد میں اچھے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں، ویکسین کے آخری مرحلے کے حتمی نتائج کرسمس تک آنے کی توقع ہے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی اور برطانوی دوا ساز کمپنی کے اشتراک سے بننے والی کورونا ویکسین کی آزمائش کا تیسرا مرحلہ جاری ہے۔کسفورڈ ویکسین گروپ کے مطابق ویکسین سے کورونا سے پاک صحت مند معمر افراد میں مضبوط مدافعتی نظام بن رہا ہے۔70 سال سے زیادہ عمر کے افراد میں ویکسین کے استعمال سے بہت جلد قوت مدافعت پیدا ہو سکتی ہے، ویکسین نتائج پر ابھی مزید تحقیق ہونا باقی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں