طاقتور ممالک کے دبائو کے باوجود فلسطین کی حمایت کرنے پر فلسطینی صدر کا حکومت کے نام پیغام جاری، خصوصی شکریہ ادا کر دیا

فلسطین (پی این آئی) فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ بڑے ممالک کے دباؤ کے باوجود پاکستان کی جانب سے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت بے حد سراہتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے نام ایک خط میں فلسطین کے صدر محمود عباس نے فلسطین کی جدوجہد سے متعلق پاکستان کے موقف پر وزیراعظم کا شکریہ

ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی کاز سے متعلق پاکستان کی حمایت اور غیر متزلزل موقف قابل تحسین ہے۔بڑے ممالک کے دباؤ کے باوجود آپ کی فلسطنیوں کے حقوق کی حمایت کو بے حد سراہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کے لیے انصاف کا مطالبہ آپ کے حوصلے اور ثابت قدمی کا مظہر ہے۔پاکستان وزیراعظم ، صدر اور عوام کی ترقی و کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے کیے گئے خطاب پر پاکستان میں تعینات فلسطین کے سفیر احمد امین کی جانب سے ردعمل دیا گیا ۔ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں فلسطینی سفیر کا کہنا ہے کہ فلسطین کی حکومت اور عوام وزیراعظم عمران خان کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے دوران حقیقی معنوں میں فلسطین کے حق میں آواز بلند کی۔ ہم آپ کے شکر گزار ہیں کہ ایک ایسی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے کیے گئے خطاب میں واضح الفاظ میں کہا گیا کہ پاکستان فلسطین میں دو ریاستی حل کی حمایت کرتا رہا ہے۔ پاکستان فلسطین کے مسئلے پر فلسطینوں کی حمایت کرتا رہے گا۔ فلسطین کے مسئلہ کا حل خطے اور دنیا کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ ایک آزاد فلسطینی ریاست کی قیام جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو، اس مسئلے کا حل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close