کرونا کے بڑھتے کیسز،سعودی عرب نے کس قسم کے ویزے جاری کرنے پرپابندی لگا دی؟پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کی تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں

اسلام آباد( پی این آئی ) سعودی حکومت نے سیاحتی ویزے پرغیرملکیوں کی مملکت میں آمد پرپابندی عائد کردی ہے۔کورونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کیلئے سعودی حکومت نے سیاحتی ویزے پرغیر ملکیوں کی مملکت میں آمد پرپابندی عائد کردی ہے اوراس سلسلے میں سعودی ایوی ایشن کی طرف سے

باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سعودی عرب نے سیاحتی ویزے پرفوری پابندی عائد کردی ہے جس کے بعد سیاحت کے لیے کوئی بھی سعودی عرب نہیں جاسکے گا جبکہ سعودی ایوی ایشن ‘گاکانے پی آئی اے سمیت تمام ائیرلائینزکو ہدایات جاری کر دیں 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close