مجھے شکست نہیں ہوئی، یہ دھاندلی زدہ انتخابات تھے، ٹرمپ اپنی کامیابی کے دعوے پر ڈٹ گئے، پاکستانی ماحول بن گیا

واشنگٹن(پی این آئی)مجھے شکست نہیں ہوئی، یہ دھاندلی زدہ انتخابات تھے، ٹرمپ اپنی کامیابی کے دعوے پر ڈٹ گئے، پاکستانی ماحول بن گیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر صدارتی انتخابات میں شکست تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ

ٹویٹر پر کہا کہ جوبائیڈن اس لیے جیتے کہ انتخابات دھاندلی زدہ تھے، ووٹ کو دیکھنے والوں اور مبصرین کو آنے نہیں دیا گیا۔ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ ریڈیکل لیفٹ کی نجی کمپنی نے ووٹوں کو تبدیل کیا، نااہل مشینری ٹیکساس کے قابل ہی نہیں تھی، میں ٹیکساس میں بڑے مارجن سے جیت چکا ہوں۔امریکی صدر نے کہا کہ انتخابات کی رات خراب مشینری کے ذریعے ووٹ چوری کیے گئے، ووٹ چوری کرنے والے پکڑے نہیں گئے۔انہوں نے لکھا کہ ڈاک کے ذریعے ووٹ ایک بیمار مذاق ہے، بائیڈن صرف جعلی میڈیا کی نظر میں جیتے ہیں، ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ مجھے شکست نہیں ہوئی، ابھی ہمیں بہت آگے جانا ہے، یہ دھاندلی زدہ انتخابات تھے۔ٹویٹر نے امریکی صدر ٹرمپ کی ٹویٹ کو ٹیگ کردیا، ٹویٹر کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ متنازع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close