دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد پانچ کروڑ سے زائد، 13 لاکھ 24 ہزار ہلاکتیں، نیویارک شہر میں اسکول بند، لاک ڈائون پر موثر عمل نہ کیا گیا تو کرسمس تک صورتحال خراب ہو سکتی ہے

نئی دہلی(این این آئی)دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وبا سے محفوظ نہیں ہے، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 48 لاکھ17 ہزار 106 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات کی تعداد 13

لاکھ24 ہزار457 ہوگئی ہیں۔دنیا بھرمیں کورونا وائرس سیصحت یاب افراد کی تعداد 3 کروڑ81 لاکھ38 ہزار519 ہوگئی ہے۔امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد ڈھائی لاکھ سے زائد ہوگئی ہے، جبکہ مزید 500 اموات ہوئیں جبکہ کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔خبر ایجنسی کے مطابق نیویارک شہر میں پیر سے اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ریسٹورنٹس اور بازار رات 10 بجے بند کردیے جائیں گے۔دوسری جانب برطانیہ میں کورونا وائرس سے ایک ہی روز میں 472 اموات اور 27 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون پر موثر عمل نہ کیا گیا تو کرسمس تک صورت حال مزید خراب ہوسکتی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close