واشنگٹن (پی این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات میں ڈیمو کریٹ امیدوار جو بائیڈن سے شکست تسلیم نہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت ہی بتائے گا کہ مستقبل میں وہ امریکہ کا صدر رہتے ہیں یا نہیں۔ دوسری جانب امریکا میں ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے ریلیاں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے جس سے ماحول کشیدہ
ہورہا ہے،ادھر صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے 306 الیکٹورل کالج ووٹ حاصل کرلیے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے 232 ووٹ ہیں۔اے ایف پی کے مطابق جمعے کو صدر ٹرمپ نے روز گارڈن میں کورونا وائرس ویکسین کی منظوری کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوبارہ وبا کو روکنے کے لیے لاک ڈائون نافذ نہیں کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں