واشنگٹن(آئی این پی ) امریکا میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی جس کے بعد تمام ریاستوں کا غیر سرکاری نتیجہ جاری کردیا گیا ہے، بائیڈن کے الیکٹورل ووٹس کی تعداد 306 ہے جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ صرف 232 ووٹ حاصل کرسکے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی انتخابات میں تمام ریاستوں کا غیر سرکاری نتیجہ جاری کردیا
گیا ہے جس کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے واضح کامیابی حاصل کرلی ہے، جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹس کی تعداد 306 ہے جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ صرف 232 ووٹ حاصل کرسکے۔ جوبائیڈن نے ری پبلکن پارٹی کا گڑھ مانی جانے والی ریاستوں میں کامیابی حاصل کی، وہ 28 سال بعد ریاست جارجیا سے ڈیموکریٹک پارٹی کو جتوانے میں کامیاب ہوئے جب کہ انتخابات کے بعد پہلی بار وائٹ ہاس میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی صدر اپنی شکست تقریبا تسلیم کرلی ہے۔ دوسری جانب جو بائیڈن انتظامیہ نے اشارہ دیا ہے کہ اقتدار کی منتقلی کے بعد کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے باعث ملک میں 6 ہفتے کے لیے لاک ڈان لگایا جاسکتا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں