کورونا کی دوسری لہر، 100 شہر خطرے کے بلند ترین درجے میں شامل کر دیئے گئے

ایران (پی این آئی)کورونا کی دوسری لہر، 100 شہر خطرے کے بلند ترین درجے میں شامل کر دیئے گئے، ایران میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافے پر حکومت کا تہران سمیت دیگر 100 شہروں اور قصبوں کو خطرے کی بلند ترین سطح ریڈ لیول میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، غیر ضروری اشیاء کا کاروبار اور

کاروں کی ان شہروں میں آمد و رفت بند ہوگی۔ایرانی حکام کے مطابق پابندیوں کا اطلاق آنے والے ہفتے کے روز سے ہوگا، ان علاقوں میں اسکول، یونیورسٹی اور ٹریننگ سینٹرز بھی بند رہیں گے۔ایران کے بڑے شہروں میں منگل سے غیر ضروری اشیاء کی دکانیں شام چھ بجے بند کرنے کی پابندی عائد کی جا چکی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 11 ہزار 203 نئے کیسز اور 452 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ایرانی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگلے دو ہفتوں میں کورونا کیسز اور اموات کی تعداد دُگنی ہوسکتی ہے۔ایران میں کورونا متاثرین ساڑھے 7 لاکھ اور اموات 41 ہزار سے زیادہ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close