غلطی کا احساس ہو گیا، امریکہ نے کئی ملکوں سے اپنے فوجیوں کی واپسی کا سگنل دے دیا

امریکا (پی این آئی)غلطی کا احساس ہو گیا، امریکہ نے کئی ملکوں سے اپنے فوجیوں کی واپسی کا سگنل دے دیا، امریکا کے نئے قائم مقام وزیر دفاع نے افغانستان اور عراق میں تعینات امریکی فوجیوں کی جلد واپسی کا اشارہ دے دیا، انہوں نے امریکیوں کو پیغام دیا کہ اب گھر واپسی کا وقت ہے۔وزارت دفاع کی ویب سائٹ پر

پوسٹ کیے گئے بیان میں کرسٹوفر ملر کا کہنا تھا کہ تمام جنگیں ختم ہوں گی۔امریکی وزارت دفاع نے کہا کہ امریکا القاعدہ کو شکست دینے کے لیے پُرعزم رہا ہے اور القاعدہ کو شکست دینے کے قریب ہے لیکن اب ایک گمبھیر صورتحال ہے جہاں ہم قیادت سے معاون کے کردار میں آ رہے ہیں۔وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا کہ جنگوں کا خاتمہ سمجھوتا اور ساتھ مانگتا ہے، ہم نے چیلنجز کا مقابلہ کیا، اپنا سب کچھ دیا،اب گھر واپسی کا وقت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں