دنیا کا سب سے بڑا طیارہ حادثے کا شکار، کتنے افراد سوار تھے اور کہاں جارہا تھا؟تفصیلات آگئیں

ماسکو (پی این آئی) دنیا کا سب سے بڑا کارگو طیارہ روس میں حادثے کا شکار ہوگیا۔ یہ طیارہ 150 ٹن تک سامان منتقل کرسکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کا این اے 124 کارگو طیارہ سامان لے کر آسٹرین دارالحکومت ویانا جا رہا تھا۔ طیارے نے نووسیبرک ایئر پورٹ سے اڑان بھری اور 958 فٹ کی بلندی پر

پہنچنے کے بعد اس کے ایک انجن نے کام کرنا بند کردیا۔ طیارے کی بجلی بھی منقطع ہوگئی جس کے نتیجے میں کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا۔حکام کے مطابق فنی خرابی پیدا ہونے کے بعد پائلٹ نے کمال ہنر مندی کا مظاہرہ کیا اور بڑے نقصان سے بچنے کیلئے طیارے کا رخ واپس ایئر پورٹ کی طرف موڑ دیا۔ پائلٹ نے طیارے کی لینڈنگ کرانے کی کوشش کی ۔ طیارہ 700 فٹ تک رن وے پر گھسٹنے کے بعد رکا ، اس دوران اس کا اگلا پہیہ ٹوٹ گیا اور دونوں اطراف کے پروں کو بھی نقصان پہنچا۔حادثے کے وقت طیارے میں 14 افراد سوار تھے لیکن خوش قسمتی سے ان میں سے کوئی بھی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close