امریکا میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز، ہسپتا ل میں مریضوں کی بڑھتی تعداد اور اموات میں اضافے کو دیکھ کر بہت خوفزدہ ہوں، جو بائیڈن نے اظہار کر دیا

واشنگٹن(پی این آئی)امریکا میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز، ہسپتا ل میں مریضوں کی بڑھتی تعداد اور اموات میں اضافے کو دیکھ کر بہت خوفزدہ ہوں، جو بائیڈن نے اظہار کر دیا،امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے جوبائیڈن نے کہا ہے کہ وہ عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور اس کی

وجہ سے اموات میں ہونے والے اضافے کو دیکھ کر بے حد خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ میں امریکا میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز، ہسپتا ل میں مریضوں کی بڑھتی تعداد اور اس وائرس کی وجہ سے اموات میں اضافے کو دیکھ کر بہت خوفزدہ ہوں۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں جوبائیڈن نے کہا کہ یہ بحران ایسا ہے جو ایک مضبوط اور فوری وفاقی ردعمل کا مطالبہ کرتا ہے جس کی ہمارے یہاں بری طرح کمی ہے۔ جوبائیڈن نے اپنے اگلے ٹو یٹ میں کہا کہ میں اس سال صدر منتخب ہوا ہوں لیکن اگلے سال تک نو منتخب صدر نہیں رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے اضافے میں بہت تیزی آرہی ہے، اس لیے ہمیں موجودہ انتظامیہ کے ذریعے فوری طور پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں