کوونا وائرس سے امریکی خفیہ سروس بھی بچ نہ سکی،130سے زائد اہلکار قرنطینہ میں ہیں ، رپورٹ

واشنگٹن(شِنہوا) امریکی خفیہ سروس کے 130 سے زائد اہلکاروں کو نوول کرونا وائرس کیسز کے باعث قرنطینہ یا تنہائی میں رکھا گیا ہے۔یہ بات واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ میں کہی گئی۔رپورٹ میں سروس سے واقف 3 افراد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ان سب کا نوول کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے یا وہ کسی

ایسے شخص سے رابطے میں رہے ہیں جس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ خفیہ سروس میں وبا کے پھیلا کا تعلق 3 نومبر کے انتخابی دن سے قبل آخری تین دن میں سلسلہ وار حتمی انتخابی ریلیوں سے ہے۔ایجنسی نے دی ہل کو ایک بیان میں کہا کہ خفیہ سروس ٹیسٹنگ ، تصدیق شدہ اور مشتبہ معاملات سے متعلق رابطوں کا سراغ لگانے اور نوول کرونا وائرس کا مثبت تجربہ کرنیوالے ملازم کو فوری طور پر الگ کرنے کے ساتھ ساتھ قائم شدہ پروٹوکول کو برقرار رکھتی ہے۔ایجنسی نے نہیں بتایا کہ کتنے ملازمین کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے یا انہیں قرنطینہ کیا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں