مقبوضہ غزہ(این این آئی )فلسطینی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کرونا کی وبا میں تیزی کے بعد لاک ڈائون مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق کرونا کی وبا میں تیزی کے بعد غزہ میں 15 نومبر تک اسمارٹ لاک ڈائون لگایا گیا ہے۔ کاروباری مراکز شام پانچ
بجے بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ غزہ میں 15 سے زیادہ افراد کو ایک جگہ اکھٹے بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ شادی بیاہ کی تقریبات اور تعزیتی تقریبات پرپابندی عاید کی گئی ہے۔ اسی طرح بازاروں میں رش سے بچنے، سماجی فاصلہ یقینی بنانے اور چہروں کے ماسک کے استعمال میں مزید سختی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔غزہ کے تمام علاقوں میں آئندہ رات 8 بجے کے بعد کرفیو لگایا گیا ہے۔فلسطینی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ وہ غزہ کی پٹی میں کرونا کی وبا کی روک تھام کے لیے ایس اوپیز کو یقینی بنانے پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں