سردی شروع ہوتے ہی کورونا امریکہ میں دوبارہ تباہی پھیلانے لگا،مزید دو امریکی ریاستوںمیں لاک ڈائون کا اعلان

واشنگٹن(این این آئی )امریکی ریاست آریگون اور نیو میکسیکو کے گورنرز نے کورونا وائرس کیسز میں اضافے کو دیکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر لاک ڈاون کا اعلان کردیا ہے، گورنر نیو میکسیکو نے عوام کو 2 ہفتوں کے لیے گھروں میں رہنے کا حکم دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے گورنر نیومیکسیکو

کا کہنا تھاکہ ہم زندگی اور موت کی صورتحال سے دوچارہیں، اگر اب بھی درست عمل نہیں کیا تو جان نہیں بچا پائیں گے۔آرگیون کے گورنر نے بھی 2 ہفتے کے لاک ڈاون کا اعلان کردیا ہے، آریگون میں تمام دفاتر عوام کے لیے بند رہیں گے۔خبر ایجنسی کے مطابق آریگون میں اسٹورز، جم، میوزیم، پولز اور تھیٹرز بند ہوں گے جبکہ ریستوران اور بارز کو صرف ٹیک اووے کی اجازت ہوگی اور چھ سے زیادہ افراد پر مشتمل اجتماع پر بھی پابندی ہوگی۔اس ضمن میں گورنر آریگون کا کہناتھا کہ بدقسمتی سے لاک ڈاون کے علاوہ دوسرا آپشن باقی نہیں تھا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا، آریگون اور واشنگٹن اسٹیٹ نے شہریوں کو غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت دی ہے جبکہ نیویارک، میری لینڈ، ورجینیا اور منی سوٹا میں بھی گزشتہ دنوں پابندیاں عائد کی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close