اسلام آباد (پی این آئی ) پاکستان اور سعودی عرب سمیت 7 ممالک نے ڈیجیٹل تعاون کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ڈیجیٹل کوآپریشن تنظیم قائم کر دی گئی ہے،بھارت کو منصوبے میں شامل نہیں کیا گیا۔روزنامہ دنیا کے مطابق معیشت کے بعد ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھتا پاکستان ،
وفاقی کابینہ نے سعودی عرب کی تجویز پر آرگنائزیشن میں شمولیت کی منظوری دے دی ۔پاکستان، سعودی عرب، بحرین، یو اے ای اور مصر سمیت 7 ممالک آرگنائزیشن کا حصہ ہوں گے جبکہ بھارت کو 7 ممالک کے ڈیجیٹل منصوبے سے باہر رکھا گیا ہے۔خطے میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے متعلق اہمفیصلے 7 ممالک کریں گے۔ سائبر سکیورٹی، ہیلتھ سسٹم اور تعلیم کے نظام کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کا ہیڈ کوارٹر سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہو گا ۔ممبر ممالک کے آئی ٹی وزرا کا پہلا اجلاس طلب کر لیا گیا ،پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں