عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری ، پابندی ختم کر دی گئی

جدہ(پی این آئی) سعودی عرب کی جانب سے پاکستان سمیت دُنیا بھر کے عمرہ زائرین کویکم نومبر 2020ء سے مملکت آنے کی اجازت دے دی ہے۔ جس کے بعد پاکستان میں موجود لاکھوں مسلمانوں کے دل جلد از جلد یہ سعادت حاصل کرنے کے لیے مچل رہے ہیں۔ دُنیا بھر میں عمرہ کرنے والوں میں پاکستانیوں کا نمبر پہلا

ہوتا ہے۔ گزشتہ سال بھی 17 لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی تھی۔اس بار کورونا وبا کی وجہ سے سعودی عرب نے عمرہ کے مناسک سے متعلق کچھ پابندیاں عائد کی ہیں اور بار بار طواف کی اجازت بھی نہیں دی تھی۔ تاہم اب سعودی حکومت نے غیر ملکی زائرین کے لیے کچھ رعایتوں کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق انہیں ایک سفر کے دوران ایک سے زائد بار عمرہ کرنے کی سعادت بھی ہو گی۔اگر کسی زائر کے دوسرے عمرہ کرنے سے اس کی واپسی کا پروگرام متاثر نہ ہو تو وہ عمرہ کمپنی کے انچارج کے ساتھ بات کر کے دوسرا عمرہ کر سکتا ہے۔۔ اگر کوئی عمرہ زائر کسی گروپ کے ساتھ آیا ہو تو پورے گروپ کی جانب سے دوسرے عمرے کی درخواست دی جانے لازمی ہے، انفرادی درخواست پر پراسس نہیں کیا جائے گا۔ ۔ عمرہ زائرین کی واپسی کی ریزرویشن کی کنفرمیشن صرف فیلڈ سروس کمپنی ہی کروا سکےگی، اسے خود سے ایسا کرنے کا اختیار نہیں ہو گا۔ وزارت نے باور کرایا ہے کہ دوسرے عمرہ کے لیے عمرہ زائرین کو اعتمرنا ایپ سے اجازت نامہ دلوانے کی ذمہ داری فیلڈسروس کمپنی کی ہو گی۔ واضح رہے کہ حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ زائرین صرف ایک بار روضہ رسول کی زیارت کر سکیں گے۔ ماضی کی طرح انہیں بار بار حاضری کی اجازت نہیں ہو گی۔ یہ پابندی کورونا وبا کے باعث اختیار کیے گئے انتظامی اقدامات کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ کے مطابق زائرین کو صرف ایک بار ریاض الجنہ میں داخل ہونے اور سلام پیش کرنے کی اجازت ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close