ہم جیتیں گےاور امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑا دعویٰ کر دیا

واشنگٹن (پی این آئی) امریکا کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بہت تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نتائج اگلے ہفتے آنا شروع ہوں گے۔امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے۔ ہم جیتیں گے۔واضح رہے کہ رواں ماہ امریکا میں ہونے

والے انتخابات میں جو بائیڈن جیت گئے ہیں جس کو ڈونلڈ ٹرمپ نے مسترد کردیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات میں ناکامی پر ووٹوں کی غیرجانبدارانہ اور شفاف گنتی کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close