ممبئی میں داود ابراہیم کی 6 جائیدادیں لاکھوں روپے میں نیلام کر دی گئیں

مبئی(پی این آئی)ممبئی میں داود ابراہیم کی 6 جائیدادیں لاکھوں روپے میں نیلام کر دی گئیں۔ممبئی پولیس نے داؤد ابراہیم کی 6جائیدادیں نیلام کردیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق داؤد ابراہیم کی یہ جائیدادیں سمگلرز اینڈ فارن ایکسچینج منیپولیٹرز ایکٹ کے تحت 23لاکھ بھارتی روپے میں نیلام کی گئی ہیں۔جن لوگوں نے ان

جائیدادوں کی کامیاب بولی دی ان میں بھارت کے دو معروف وکلا اجے شری واستو اور بھوپندر بھردواج بھی شامل ہیں۔ ان جائیدادوں میں زیادہ تر چھوٹی عمارتیں ہیں اور بہت خستہ حالت میں موجود ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ جائیدادیں رتنا گیری میں واقع گاں میں ہیں جو داد ابراہیم کی فیملی کا آبائی علاقہ ہے۔ابتدائی طور پر داد ابراہیم کی 13جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے یہ فیصلہ موخر کر دیا گیا اور اب ان میں سے 6 جائیدادیں نیلام کی گئی ہیں۔ان کے علاوہ داد ابراہیم کے دست راست اقبال میمن عرف اقبال مرچی کے ممبئی میں واقع دو فلیٹ بھی نیلام کیے جا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close