صدر کی تبدیلی سے امریکا کے مفادات اور پالیسی میں تبدیلی نہیں آئے گی، امریکی ایلچی نے واضح کر دیا

تہران (این این آئی )ایران کے لیے امریکی ایلچی ایلوٹ ابرامز نے باور کرایا ہے کہ صدر کی تبدیلی سے امریکا کے مفادات اور پالیسی میں تبدیلی نہیں آئے گی۔ ان کا اشارہ تہران پر انتہائی دبا ئوسے متعلق امریکی انتظامیہ کی پالیسی کی جانب تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ابرامز نے بتایاکہ ایران کے خلاف پابندیاں موثر ہیں

اور یہ ایرانی نظام کو اپنے رویے میں ترمیم پر مجبور کر دیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران پر پابندیاں جوہری ہتھیاروں ، انسانی حقوق اور انسداد دہشت گردی کے ساتھ مربوط ہیں۔بیان میں امریکی ایلچی نے کہا کہ جنوری 2021 کے بعد خواہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے منصب پر رہیں یا جو بائیڈن ان کی جگہ لیں ،امریکا کی مفادات، پالیسی، حلیف اور جغرافیا تبدیل نہیں ہو گا۔ البتہ ان مفادات کے تحفظ کے طریقے مختلف ہو سکتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close