امریکیوں کی شامت آ گئی، 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 1 لاکھ 34 ہزار 383 کیسز کا اضافہ ریکارڈ

واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ کے بیماریوں پرقا بوپانے اور روک تھام کے مرکز(سی ڈی سی)نے بدھ کے روزکہاہے کہ امریکہ میں منگل کے روز نوول کروناوائرس کے1لاکھ34ہزار383نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جوکہ ملک میں عالمی وبا شروع ہونے کے بعدسے ایک روزمیں ہونے والا ریکارڈ اضافہ ہے۔سی ڈی سی کے تازہ ترین

اعدادوشمارکے مطابق اس تعدادنے6نومبر کو ملک بھر میں ریکارڈکی گئی1لاکھ17ہزار988کیسزکی تعداد کو تازہ کردیاہے اور7دنوں کے دوران روزانہ کے اضافے کی اوسط میں1لاکھ16ہزار228کیسز تک ریکارڈ اضافہ کردیاہے۔سی ڈی سی کے اعدادوشمارکے مطابق منگل کے ہی روز ملک بھرمیں نوول کروناوائرس کے باعث 1ہزار859ہلاکتیں ہوئیں جوکہ25جون کے بعدسب سے زیادہ ہیں،اس سے7روزمیں ہلاکتوں کی اوسط1ہزار86تک بڑھ گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close