بحرین (پی این آئی) بحرینی وزیراعظم خلیفہ بن سلمان کی وفات کے بعد نائب وزیراعظم سلمان بن حماد کو وزیراعظم منتخب کر دیا گیا ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ نے ولی عہد و نائب وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حماد الخلیفہ کو وزیراعظم منتخب کردیا ہے ۔
شہزادہ سلمان بن حماد وزیراعظم خلیفہ بن سلمان کی کابینہ کے رکن تھے اور ان کی علالت کے دنوں میں ریاست کے معاملات سنبھال رہے تھے ۔بحرینی بادشاہ کے خصوصی فرمان کے بعد سلمان بن حماد وزیراعظم منتخب ہو چکے ہیں ۔ یاد رہے کہ آج شام بحرین کے 84 سالہ وزیراعظم طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے ۔بحرین کے وزیر اعظم شیخ خلیفہ بن سلمان طبیعت کی ناسازی کے باعث امریکہ کے مائیو کلینک میں زیرعلاج تھے. 84 سالہ شیخ خلیفہ بن سلمان ال خلیفہ کی تدفین بحرین میں کی جائے گی بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے ملک بھر میں ایک ہفتہ سوگ کا اعلان کیا ہے جس کے دوران سرکاری پرچم سرنگوں کیے جائیں گے نیز کل جمعرات سے تمام سرکاری محکموں میں تین دن تعطیل ہوگی. شیخ خلیفہ بن سلمان بحرین کے طویل ترین دورانیے تک وزیر اعظم رہے وہ 1970 میں بحرین کے وزیر اعظم بنے تھے اور اپنی وفات تک اس عہدے پر فائز رہے. شیخ خلیفہ بن سلمان 24 نومبر 1935 کو پیدا ہوئے وزیر اعظم بننے سے قبل وہ سٹیٹ کونسل اور سپریم ڈیفینس کونسل کے بھی سربراہ رہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں