واشنگٹن(پی این آئی) امریکا کے سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکامیں دوسری مرتبہ ٹرمپ انتظامیہ کو اقتدارکی منتقلی ہوگی۔خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کے سیکرٹری خارجہ اور سابق ڈائریکٹر سی آئی اے مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ہم تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ
امریکا میں کیا ہو رہا ہے؟امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ صدارتی انتخابات میں ڈالے گئے تمام ووٹوں کی گنتی ہو گی۔خیال رہے کہ امریکا میں صدارتی انتخاب میں جوبائیڈن نے صدرڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے دی تھی۔ تاہم نے ڈونلڈ ٹرمپ نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور قانونی چارہ جوئی کا بھی اعلان کر چکے ہیں ،ابھی مائیک پومپیو کی جانب سے بھی انتخابات کے نتائج کو ماننے سے انکار کردیا ہے اور دوبارہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے اقتدار میں آنے کا دعوی کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں