ہمسایہ ملک سے اہم شخصیت آج پاکستان کے دورے پر پہنچے گی، کیا ایجنڈا زیر بحث آئے گا؟

اسلام آباد(پی این آئی)ہمسایہ ملک سے اہم شخصیت آج پاکستان کے دورے پر پہنچے گی، کیا ایجنڈا زیر بحث آئے گا؟ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف آج پاکستان پہنچیں گے، 2 روزہ دورے کے دوران جوادظریف وزیراعظم ، وزیر خارجہ اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کریں گے۔تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف

2روزہ دورےپرپاکستان پہنچیں گے، دورے کے دوران جواد ظریف وزیراعظم عمران خان ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے نمائندہ خصوصی برائےافغانستان محمدابراہیم بھی ایرانی سفیر کے ہمراہ وفد کا حصہ ہوں گے یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا ، جس مٰں دونوں رہنماؤں کے درمیان پاکستان میں مدرسے پر دہشت گرد حملے پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے قدرتی آفت سے متاثرہ افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان یورپ میں اسلامو فوبیا کی بڑھتی لہرپر تشویش کا اظہار کیا گیا، عمران خان نے کہا تھا کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت، انتہاپسندی کے بڑھتے رجحان کو روکنا ہوگا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام ترک بہن بھائیوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے، مشکل کی اس گھڑی میں ترک عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، 2005 کے زلزلے میں ترکی نے پاکستان کی بھرپور مدد کی، غم کی اس گھڑی میں ترکی کو ہر ممکن مدد کی پیشکش کرتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ مسلم امہ کے رہنما حضورﷺ سے مسلمانوں کی محبت کی وضاحت کریں، مغرب میں ہولوکاسٹ سے متعلق قوانین موجود ہیں، مغرب کو دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرنا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close