واشنگٹن (پی این آئی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ کورونا ویکسین جلد آرہی ہے ، جو کہ ایک بڑی خبر ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ عالمی وباء کورونا وائرس کی ویکسین جلد آرہی ہے ، ٹرائل میں کورونا
ویکسین 90 فیصد موثر ہے ، اس صورتحال میں کورونا ویکسین کا آنا بہت بڑی خبر ہے۔امریکی داو ساز کمپنی فائزر اور بائیو ٹیک نے اپنی تیار کردہ ویکیسن 90 فیصد موثر ہونے کا دعویٰ کیا ہے ، فائرز اور بائیوٹیک نے اپنی تیار کردہ ویکیسن کے تیسرے مرحلے کلینکل نتئاج کے ابتدائی نتائج جاری کر دیے ، غیر ملکی خبر رساں دارے کے مطابق امریکی دوا ساز کمپنی فائزر اور بائیو ٹیک نے ویکیسن 90 فیصد موثر ہونے کا دعویٰ کیا ہے ، بائیو ٹیک اور فائزر کے اشتراک سے بننے والی کورونا ویکیسن کو مزید محفوظ ثابت ہونے پر ہنگامی استعمال کی اجازت دی جا سکتی ہے تاہم فی الحال فیز تھری میں کیے گئے ٹرائلز میں اس کے نتائج 90 فیصد مثبت آئے ہیں ، تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا ویکیسن لینے والے 94 فیصد شرکاء کو 28 دنوں کے اندر کورونا سے بچایا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فرم نے یہ ویکیسن جرمنی کی بائیوٹیک کمپنی کے ساتھ مل کر بنائی ، ویکیسن موثر ثابت ہونے کی خبر نشر ہونے کے فوری بعد دونوں کمپنیوں کے شئیرز میں اضافہ ہو گیا ہے ، فائزر کے شئیر 7 فیصد ہیں جب کہ بائیو میٹرک امریکا کے شئیرز میں 11 فیصد تک اضافہ ہوا ہے ، امریکی دوا ساز کمپنی فائزر اور ان کے جرمنی پارٹنر بائیو ٹیک بڑے پیمانے پر ہونے والے کلینکل ٹرائل کا کامیاب سامنے لانے والی پہلی کمپنی بھی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں