آذربائیجانی افواج نے 28 سال بعد آرمینیا کے زیر تسلط علاقے کو آزاد کروا لیا، 28سال بعد اذان کی آواز گونجی

باکو (پی این آئی) آذربائیجان نے آرمینیا کا اہم علاقہ ’’شوشا‘‘ فتح کرلیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آذربائیجانی افواج نے 28 سال بعد آرمینیا کے زیر تسلط علاقے کو آزاد کروا لیا ہے ۔ آذربائیجان کی جانب سے شوشا کی فتح پر ترکی نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے اور ترک قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شن توپ نے شوشا

کی فتح پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’شوشا آذربائیجان کا علاقہ ہے، اللہ کا شکر ہے، اللہ مبارک کرے، صدر الہام علیئف نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ 28 سال بعد شوشا میں اذان کی آواز گونجے گی۔انہوں نے اپنا دعویٰ سچ ثابت کر دیا اور اب سے شوشا میں اذان گونجے گی ۔ شوشا کی فتح پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے صدارتی ترجمان نے کہا ہے کہ ’’ نئی فتح مبارک ہو، اللہ شوشا کو آپ کے لئے خیر و برکت کا وسیلہ بنائے‘‘۔ترک وزیرخارجہ میولود چاوش نے آذربائیجانی فوج کی جانب سے شوشا کی فتح پر کہا ہے کہ آذربائیجان کو ثقافتی مرکز اور تاریخی شہر شوشا کی فتح مبارک ہو، آذربائیجان کا عظیم پرچم ہمشیہ ہمیشہ کے لئے شوشا میں لہراتا رہے گا، اس تین رنگوں والے پرچم کے ساتھ اللہ تمہیں شاد آباد رکھے عزیز آذربائیجان۔اس کے علاوہ بھی کئی اہم ترک افراد نے شوشا کی فتح پر آذربائیجان کو پیغامات بھیجے ہیں ۔ واضح رہے کہ ناگورنو کاراباخ کے تنازعے پر آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ شروع ہوئی تھی جو کئی علاقوں تک پھیل گئی تھی ، جس کے بعد گزشتہ روز آذربائیجانی فوج نے تاریخی شہر شوشا میں اپنا پرچم لہرا دیا ، آرمینیا کی فوج کو اس جنگ میں شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے جبکہ اسے کئی اہم علاقوں سے ہاتھ بھی دھونا پڑا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close