ریاض(پی این آئی ) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نےٹرمپ کی شکست تسلیم کرتے ہوئے امریکی نو منتخب صدر جو بائیڈن کو فتح کی 24 گھنٹوں بعد مبارکبادیدی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق نائب صدر نے اپنی مہم کے دوران سلطنت کے
ساتھ تعلقات کا دوبارہ سے جائزہ لینے کا وعدہ کیا تھا اور ریاض سے استنبول قونصل خانے میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر مزید احتساب کا مطالبہ اور یمن کی جنگ میں امریکی حمایت کے خاتمے کا کہا تھا۔جہاں دیگر عرب ممالک کی جانب سے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ فاتح کو سراہنے میں جلدی کی گئی وہاں سلطنت کے حقیقی حکمران، ولی عہد محمد بن سلمان نے خاموشی اختیار کی حالانکہ انہوں نے تنزانیہ کے صدر کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر بھی والہانہ مبارکباد کا پیغام بھیجا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں