انقرہ (پی این آئی) ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے داماد نے وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے تقریبا پانچ سال وزیر خزانہ کی حیثیت سے کام کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیرات البیرک نے اعلان کیا کہ وہ صحت کی خرابی کی
وجہ سے اپنی وزارتی ذمہ داریاں جاری نہیں رکھنا چاہتے ہیں۔ پچھلے کچھ مہینوں کے دوران ترک لیرا کی قدر و قیمت میں ڈرامائی کمی آئی ہے۔ ترک منڈیوں میں افراط زر اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے۔ ترکی ان دنوں معاشی بحران کا شکار ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں