جو بائیڈن کی کامیابی پر سی این این کا سیاہ فام اینکر کیوں رو پڑا؟

واشنگٹن(پی این آئی)جو بائیڈن کی کامیابی پر سی این این کا سیاہ فام اینکر کیوں رو پڑا؟امریکی نشریاتی ادارے (سی این این) کے سیاہ فام تجزیہ کار جوبائیڈن کی کامیابی پر آبدیدہ ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جوبائیڈن کی کامیابی کی خبر پر سی این این کے میزبان وین جونز براہ راست نشریات کے دوران آبدیدہ

ہو گئے۔وین جونز نے کہا کہ آج امریکہ کے لیے بہت بڑا دن ہے کیونکہ آج اس ملک میں تارکین وطن، سیاہ فام اور مسلمانوں سمیت بہت سے امریکی شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ جہاں جارج فلوائڈ کی طرح کتنے لوگوں کی سانس رکی ہوئی تھی۔ اب امریکہ میں مسلمانوں کو اس بات پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کہ آپ کے صدر کو آپ کا امریکہ میں ہونا پسند نہیں۔وین جونز نے کہا کہ آج اس ملک میں باپ کے لیے آسان ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بتائے کہ اچھا انسان ہونا کتنا اہم ہے۔واضح رہے کہ ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن 273 الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ امریکہ کے 46 ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 214 ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close