ہسپتالوں سے کورونا وائرس پھیلنے کا انکشاف، ماہرین کی رپورٹ نے لوگوں کو مزید پریشان کر دیا

نیویارک(پی این آئی) گھروں، دفاتر اور عوامی جگہوں پر کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے کے لیے کئی طرح کی احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں لیکن اب ایک نئی تحقیق میں ہسپتالوں کے متعلق حیران کن انکشاف سامنے آ گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ماہرین نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں میں ایک

بڑی تعداد ایسے مریضوں کی ہے جو ہسپتالوں سے اس وباء کا شکار ہوئے۔ یہ لوگ کسی اور مرض کے علاج کے لیے ہسپتال گئے اور وہاں انہیں کورونا وائرس لاحق ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق ماہرین نے اعدادوشمار بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ برطانیہ کے چیسٹر ہسپتال میں کورونا وائرس کے 231مریضوں کی موت ہوئی۔ ان میں سے 88ایسے تھے جو کسی دوسری بیماری کے علاج کے لیے ہسپتال گئے اور وہاں انہیں کورونا وائرس لاحق ہو گیا اور ان کی موت واقع ہو گئی۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو دوسرے وارڈز سے وائرس لاحق ہوا، جس کے بعد انہیں کورونا وارڈ میں منتقل کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق ہسپتالوں میں اب بھی لوگ بڑی تعداد میں کورونا کا شکار ہو رہے ہیں اور اس حوالے سے انتہائی سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close