امریکہ کی پہلی خاتون نائب صدر کملا ہیرس کا بھارت سے کیا تعلق ہے؟ اندر کی بات سامنے آ گئی

واشنگٹن(آئی این پی)کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی ڈیموکریٹ پارٹی کی سینیٹر کملا ہیرس پہلی سیاہ فام خاتون نائب صدر منتخب ہو گئی ہیں۔55 سالہ کملا ہیرس ریاست کیلی فورنیا کی سابق اٹارنی جنرل بھی رہ چکی ہیں، ان کے والدین کا تعلق بھارت اور جمیکا سے تھا جس کی وجہ سے وہ پہلی غیر سفید امریکی نائب

صدر بھی ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکہ کی تاریخ میں اب تک صرف دو خواتین کو نائب صدر کے امیدوار کے طور پر چنا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق رپبلکن جماعت کی جانب سے سارہ پالن کو 2008 میں نائب صدر کے لیے چنا گیا تھا اور جیرالڈین فیریرو کو ڈیموکریٹس کی جانب سے 1984 میں تاہم دونوں کی وائٹ ہاس تک رسائی ممکن نہیں ہو سکی تھی۔کمالہ ہیرس ریاست کیلی فورنیا کے شہر اوکلینڈ میں پیدا ہوئیں۔ ان کی والدہ انڈیا میں جبکہ ان کے والد جمیکا میں پیدا ہوئے تھے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق جو بائیڈن اب تک 273 الیکٹورل ووٹ حاصل کر چکے ہیں جب کہ ریپبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ووٹوں کی تعداد 213 ہے۔سی این این کے مطابق جو بائیڈن نے امریکی ریاست پینسلوینیا میں 20 الیکٹورل ووٹ حاصل کئے ہیں جس کے بعد ان کے الیکٹرول ووٹوں کے کل تعداد 270 سے تجاوز کر گئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق پینسلوینیا میں جوبائیڈن کی چونتیس ہزار دو سو تینتالیس ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔ پینسلوینیامیں جوبائیڈن کے ووٹوں کی تعداد 33لاکھ 39 ہزار500 ہو گئی۔اے بی سی کے مطابق جوبائیڈن نے دو سو تہتر الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کی ہے۔ نئے منتخب ہونے والے صدر نے سات کروڑ چوالیس لاکھ اٹہھتر ہزارتین سو پینتالیس پاپولر ووٹ حاصل کیے۔واضح رہے کہ امریکی صدر منتخب ہونے کے لیے امیدوار کو کل 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔سی این این کے مطابق جو بائیڈن صبح اپنے اہلخانہ کے ہمراہ اپنے گھر ڈیلاوئر میں گزار رہے تھے جب انہیں یہ خبر ملی کہ انہیں اپنے آبائی علاقے پنسلوینیا کا فاتح قرار دیا گیا ہے اور وہ امریکہ کے 46 ویں صدر ہوں گے۔نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام نے منتخب کر کے امریکہ کی قیادت کا اعزاز بخشا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے میرے حق میں یا خلاف ووٹ دیا،ان سب کا صدر ہوں گا،عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔دوسری جانب ریپبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات کے نتائج ماننے سے انکار کرتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان کر دیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میری ٹیم سوموار سے انتخابی نتائج کے خلاف مقدمے کا آغاز کرے گی۔انہوں نے کہا کہ انتخابات ختم ہونے سے ابھی بہت دور ہیں، جوبائیڈن غلط طور پر اپنے آپ کو انتخابات میں فاتح قرار دے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close