امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنی شکست پر حیران کن ردِ عمل ۔۔اپنی فتح کا اعلان کر دیا

واشنگٹن (پی این آئی) ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج قبول کرنے سے انکار۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج قبول کرنے سے انکار کر دیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے جوبائیڈن کی فتح کے اعلان کو مسترد کر دیا ہے۔ جبکہ کچھ

دیر قبل ٹرمپ کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں الٹا بڑے مارجن سے فتح حاصل کرنے کا دعویٰ کر دیا گیا۔مزید بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ کی الیکشن ٹیم کی جانب سے پنسلوینیا میں پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن امریکا کے 46 ویں صدر منتخب ہوگئے ہوگئے ہیں۔جوبائیڈن نے امریکا کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے دی ہے، ان کی جانب سے 290 ووٹ حاصل کیے گئے ہیں۔جوبائیڈن کے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ 214 ووٹ حاصل کر سکے۔ جوبائیڈن نے ریاست پنسلوینیا، نیواڈا اور ایریزونا میں فتح حاصل کرنے کے بعد حتمی برتری حاصل کی۔ جوبائیڈن جنوری 2021 میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ امریکی صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ ہونے کے 3 دن بعد نتائج واضح ہوئے ہیں۔ اس سے قبل جوبائیڈن نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ ہم300الیکٹورل ووٹ جیت جائیں گے، انہوں نے کہا کہ امریکی تاریخ میں پہلی بار74ملین سے زائد ووٹ حاصل کیے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام نے مینڈیٹ دیا ہے کیونکہ عوام اس ملک کو جوڑنا چاہتے ہیں۔ ہماری سیاست کا اولین مقصد عوامی مسائل کو حل کرنا ہے۔ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں جانتا ہوں کہ کسی کو کھونے کا دکھ کیا ہوتا ہے، ہم سیاست میں مخالف ضرور ہیں مگر کسی کے دشمن نہیں، بطور صدر مجھ پر تمام عوام کی ذمہ داری ہوگی۔ جوبائیڈن نے کہا کہ امریکی عوام نے ماحولیات اورمعیشت کی بہتری کیلئے ووٹ دیا،انتشار اور اختلافات میں الجھ کر وقت ضائع نہیں کرناچاہتا، ہمارا معاشی منصوبہ کورونا کے بعدنقصان پرقابو پانے کیلئے ہوگا، جمہوریت کو نقصان نہیں پہنچنے دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close