منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر کی فضائی حدود کیوں بند کر دی گئی؟ کیا خطرات لاحق ہو گئے؟

واشنگٹن(پی این آئی)منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر کی فضائی حدود کیوں بند کر دی گئی؟ کیا خطرات لاحق ہو گئے؟، امریکہ کی فیڈریل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے جوبائیڈن کی رہائش گاہ کو ’’نوفلائی زون‘‘ قرار دیتے ہوئے اس کے اوپر سے کسی بھی قسم کی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔امریکی میڈیا

رپورٹس کے مطابق جوبائیڈن کے گھر کی چھت ان کے صدر منتخب ہونے کے بعد محفوظ بنانے کے لیے کی گئی ہے۔امریکہ کی فیڈریل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ یہ پابندی عارضی طور پر عائد کی گئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق متوقع جیت کے سبب امریکی سیکرٹ سروس نے جوبائیڈن کی سیکیورٹی بڑھانے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی صدر کی حفاظت کے لیے ان کے اطراف ہمیشہ سیکرٹ سروس کے لوگ موجود ہوتے ہیں اور یہ تحفظ صرف صدارت تک محدود نہیں رہتا بلکہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی صدر اور اس کے اہلخانہ کو ایک خاص مدت تک یہ سروس حاصل رہتی ہے۔خیال رہے کہ امریکی انتخاب کے حتمی نتائج میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے والی پانچ میں سے ایک ریاست جارجیا میں بھی جوبائیڈن نے برتری حاصل کر لی ہے. ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن امریکی صدارتی انتخاب جیتنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ریاست جارجیا میں جو بائیڈن کو 917 ووٹوں کی برتری حاصل ہو چکی ہے۔ اس ریاست میں فتح حاصل کرنے کے ساتھ ہی بائیڈن کے الیکٹرول ووٹ کے تعداد 269 ہوجائے گی.امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے مطابق، جو بائیڈن اب تک 264 الیکٹورل ووٹ حاصل کر چکے ہیں۔ اگر جارجیا میں فتح سمیٹتے ہیں تو ان کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 280 ہوگئی ہے اور وہ ملک کے 44 ویں صدر منتخب ہوجائیں گے۔خیال رہے کہ امریکہ میں نئے صدر کے انتخابات کیلئے پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل مسلسل سست روی کا شکار ہے۔پنسلوانیا، جارجیا، الاسکا، نارتھ کیرولینا اور نواڈا سے حتمی نتائج آنا باقی ہیں۔ اب تک کے نتائج میں جوبائیڈن کا پلڑا بھاری ہے۔امریکہ کا صدر بننے کیلئے270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوارجو بائیڈن کے اب تک 264 اوررپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے 214 ووٹ ہیں۔امریکی ریاست نیواڈا کے6 ووٹ بائیڈن کو صدر بناسکتے ہیں۔ جہاں ڈیموکریٹک امیدوار نے 49.4 فیصد ووٹ لیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close