نیویارک(پی این آئی)عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 90 لاکھ 93 ہزار 659 افراد متاثر اور 12 لاکھ 40 ہزار 683 اموات ہو چکی ہیں۔کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑ 50 لاکھ 26 ہزار 249 ہو گئی ہے اور ایک کروڑ 28 لاکھ 26 ہزار 727 ایکٹیو کیسز ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکہ کورونا
وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد 2 لاکھ 41 ہزار سے زائد اور متاثرہ افراد کی تعداد 99 لاکھ 26 ہزار 637 تک پہنچ چکی ہے۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 29 اور 84 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 61 ہزار 779 اور 56 لاکھ 14ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔روس میں 17 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 887 تک پہنچ چکی ہے۔فرانس میں 16 لاکھ1 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 38 ہزار 37جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسپین میں 13 لاکھ 65ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 38 ہزار486 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔ارجنٹائن میں بھی 12 لاکھ 17ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 32 ہزار766 سے اموات ہوئی ہیں۔ کولمبیا میں 32 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں جبکہ 11 لاکھ 17ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔دنیا میں کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی 89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد 2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔خیال رہے پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر بھی شروع ہوچکی ہے جس کے پیش نظر حکومت کی جانب سے شہریوں کو گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک اور دیگر احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں