امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی شکست کا اعتراف کر لیا

واشنگٹن (پی این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر غیر قانونی ووٹوں کو دیکھا جائے تو پھر ہم ہار رہے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا ڈیموکریٹ جیت کے لیے ہمارے خلاف کروڑوں ڈالر خرچ کر رہے ہیں، اگر قانونی ووٹوں کو دیکھا جائے تو

ہم ا?سانی سے جیت رہے ہیں، لیکن اگر غیر قانونی ووٹوں کو دیکھا جائے تو پھر ہم ہار رہے ہیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا ہمارے خلاف الیکشن میں بڑے مالیاتی اداروں نے فنڈنگ کی، لیکن ری پبلکن عام امریکیوں کی پارٹی بن کر ابھری ہے، اگر ووٹ غلط گنیگئے تو یہ چوری ہوگی۔ٹرمپ نے الزام لگایا کہ جارجیا میں الیکشن سیٹ اپ ڈیموکریٹ چلا رہے ہیں، جارجیا میں 4 گھنٹے سے ووٹوں کی کاؤنٹنگ روکی گئی، نہیں جانتا کہ جارجیا میں ووٹوں کی کاؤنٹنگ کیوں رکی، انتخابی عمل کے دوران بے ضابطگیاں ہوئی ہیں، ڈیموکریٹ نے انتخابات میں دھوکا دہی کی ہے، وہ ووٹ چوری کر رہے ہیں۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہم تمام اہم مقامات پر بڑی برتری سے جیت رہے ہیں، پہلی مرتبہ غیر سفید فام افراد نے بڑی تعداد میں ری پبلکنز کو ووٹ دیا، گزشتہ 60 سالوں کی نسبت اس بار سیاہ فام، ہسپانوی افراد نے ہمیں ووٹ دیا۔امریکی صدر نے یہ الزام بھی لگایا کہ ڈیموکریٹس ہمارے مبصرین کوگنتی کے عمل سے باہر نکال رہے ہیں، فلاڈیلفیا میں ہمارے انتخابی مبصرین کو باہر نکال دیاگیا، ڈیموکریٹ الیکشن نہیں جیت سکتے اس لیے ڈاک نظام کو استعمال کر رہے ہیں، الیکشن چوری کرنے اور دھاندلی کے کئی واقعات ہوئے ہیں، ری پبلکن مبصرین کو انتخابات کی نگرانی کی اجازت نہیں دی گئی۔انھوں نے مزید کہا ڈیموکریٹ نظام کو کرپٹ بنا رہے ہیں، ڈاک کے ذریعے ووٹنگ پر پہلے ہی تحفظات کا اظہار کیا تھا، ڈا ک کا نظام کرپٹ ہے جس میں دھاندلی کی جا رہی ہے، تاریخ میں پہلی بار بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں، ہمارے پاس دھاندلی کے ثبوت موجود ہیں، عدالتوں میں جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close