20سالہ سے اقتدار میں رہنے والے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا اقتدار سے علیحدگی کا فیصلہ،وجہ بھی سامنے آگئی

ماسکو (پی این آئی) روسی صدر کی جانب سے اقتدار کو خیرباد کہنے کی اطلاعات، غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ولادی میر پوٹن خرابی صحت کی وجہ سے اگلے برس جنوری میں صدارت چھوڑ دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی اور دیگر غیر ملکی میڈیا میں خبریں زیر گردش ہیں کہ روس کے صدر ولادی میر پوٹن

جلد اقتدار سے الگ ہو جائیں گے۔اس حوالے سے گردش کرنے والی رپورٹس کے مطابق 68 سالہ روسی صدر ممکنہ طور پر پارکنسن کی بیماری میں مبتلا ہیں۔اسی لیے اب ولادی میر پوٹن کی گرل فرینڈ اور بیٹیوں کی جانب سے ان پر دباو ڈالا جا رہا ہے کہ وہ اقتدار سے الگ ہو جائیں اور اپنی صحت پر توجہ دیں۔ طاقتور پوٹن پر ان کی 37 سالہ گرل فرینڈ اور بیٹیوں کا سب سے زیادہ اثر و رسوخ ہے۔ رپورٹس کے مطابق روسی صدر ممکنہ طور پر جنوری 2021 میں اقتدار سے علیحدگی کا اعلان کریں گے۔ تاہم اس حوالے سے روسی حکام کی جانب سے تردید کی جا رہی ہے، لیکن کوئی واضح وضاحت بھی جاری نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ ولادی میر پوٹن گزشتہ 20 سال سے زائد عرصے سے روس کے حکمراں ہیں، ان کی زیر قیادت روس کئی سنگین بحرانوں سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوا اور ملک کی معیشت مضبوط ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close