یہ ہے تہذیب یافتہ جمہورت، امریکی انتخابات نے بے نقاب کر دیا، آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی قیادت پر طنز کر دیا

تہران (آئی این پی)امریکی صدارتی انتخاب کے حوالے سے ایران کے رہبر اعلی آیت اللہ خامنہ ای نے طنزیہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس الیکشن نے امریکی جمہوریت کی حقیقت کو بے نقاب کردیا ہے۔خیال رہے کہ امریکی ریاست الاسکا کے آخری پولنگ اسٹیشن میں پولنگ ختم ہوئے 24 گھنٹے سے بھی زیادہ وقت

گزر چکا ہے تاہم اب تک یہ فیصلہ نہیں ہوسکا ہے کہ وائٹ ہاوس میں صدر کی کرسی پر کون براجمان ہوگا۔اس حوالے سے ایرانی رہبر اعلی آیت اللہ خامنہ ای نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ کیا تماشہ ہے! ایک شخص کہہ رہا ہے کہ یہ امریکی تاریخ کے فراڈ ترین انتخابات ہیں، اور یہ کون شخص کہہ رہا ہے؟ امریکی صدر جو اس وقت عہدے پر برقرار ہے۔خامنہ ای نے مزید لکھا کہ مخالفین کہہ رہے ہیں کہ ٹرمپ الیکشن میں دھاندلی کرنا چاہتے ہیں، یہ ہے امریکی انتخاب اور جمہوریت کی حقیقت۔خیال رہے کہ ٹرمپ کی جانب سے سیدھا سیدھا انتخاب کو دھاندلی زدہ کہنے پر خود ان کی جماعت ری پبلکن پارٹی کے بعض رہنما بھی پریشان ہیں جبکہ ٹرمپ کے سیاسی حریف جوبائیڈن کی انتخابی مہم چلانے والی ٹیم الزام عائد کرتی ہے ٹرمپ ان ہزاروں ووٹرز کو انتخابی حقوق سے محروم کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے ڈاک کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں