ٹرمپ کو جوبائیڈن کے ہاتھوں بری طرح شکست کا سامنا گیم ہاتھ سے نکل گئی ، ٹرمپ انتظامیہ آگ بگولہ ، بڑا اعلان

واشنگٹن (پی این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے 3 امریکی ریاستوں مشی گن، پنسیلوینیا اور جارجیا کے بعد چوتھی ریاست نیواڈا میں بھی کیس کرنے کا اعلان کر دیا۔امریکی ریاست جارجیا اور مشی گن میں عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کے الزامات رد کر دیئے۔

پنسیلوینیا اور مشی گن میں صدرٹرمپ اور ان کے حریف جوبائیڈن کے حامیوں نے احتجاج کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ قانونی ووٹ گنیں تو میں تاریخی کامیابی حاصل کر چکا ہوں، ڈیموکریٹس الیکشن چوری نہ کرتے تومیں جیت جاتا۔صدرٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ الیکشن میں ملی بھگت سیدھاندلی کی گئی، مجھے دھوکہ دہی کے ذریعے جیت سے باہر کیا جا رہا ہے، ہمارا مقصد ملک کی سالمیت کو قائم کرنا ہے۔دوسری طرف امریکی صدارت کے ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیدن نے کہاہے کہ لوگوں کو خاموش، ستایا یا ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں امریکی صدارت کے ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیدن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہر ووٹ شمار کیا جانا چاہیئے۔اس سے قبل انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں یہ کہا کہ ہماری جمہوریت ہم سے کوئی چھیننے والا نہیں ہے، نہ اب، نہ ہی کبھی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا بہت دور آ چکا ہے، اس نے بہت سی جنگیں لڑی ہیں اور ایسا کرنے کے لیے بہت کچھ برداشت کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close