اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نقل اتارنے والے ایک شخص کی مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹرمپ کا مذاق بنایا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق امریکی انتخابات میں
ڈیموکریٹک امیدوارجوبائیڈن کو واضح برتری حاصل ہونے کے بعد ٹرمپ نے الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا ہے اور کہا ہےکہ اگر قانونی طور پر دیکھا جائے تو وہ جیت گئے ہیں۔امریکی صدر ٹرمپ بضد ہیں کہ وہ انتخابات میں کامیاب ہوگئے ہیں، ٹرمپ کی ضد کو دیکھتے ہوئے جمائمہ نے ان کا مذاق بنایا اور ایک ویڈیو شیئر کی۔جمائمہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک شخص امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نقل اتار رہا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرمپ کی نقل اتارنے والا شخص وائٹ ہاؤس سے جانے کا سن کر زمین پر لوٹ پوٹ ہو رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ ’میں نہیں جاؤں گا‘۔اس ویڈیو کے کیپشن میں اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے لکھا کہ ’آج رات وائٹ ہاؤس‘۔خیال رہے کہ امریکا میں صدارتی انتخابات کے نتائج تقریباً سامنے آچکے ہیں جن میں ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کو واضح برتری حاصل ہے جب کہ کچھ ریاستوں میں نتائج میں تاخیر ہوئی ہے جس پر ٹرمپ نے دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں