واشنگٹن (پی این آئی) امریکی صدارتی انتخابات، ڈونلڈ ٹرمپ کم بیک کرنے میں کامیاب؟ ، بیشتر ریاستوں میں جوبائیڈن کی فتح اور برتری کے باوجود اہم ترین ریاست پنسلوینیا میں ٹرمپ نے بڑی قانونی کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست پینسلوینیا میں قانعنی جیت کا
دعویٰ کردیا ہے۔اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ریاست پینسلوینیا میں ہماری بڑی قانونی جیت ہوئی ہے۔ اس بیان سے کچھ دیر قبل امریکی صدر ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ گنتی بند کرو۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔امریکا کی چند ریاستوں کے علاوہ دیگر سے نتائج مکمل ہوگئے ہیں، اب تک چودہ کروڑ ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے جس میں ری پبلکن کی پوزیشن مستحکم نظر آرہی ہے۔ اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق امریکا کی ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کو صدر بننے کے لیے صرف 6 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جوبائیڈن 264 الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ مضبوط پوزیشن میں ہیں جبکہ ڈیموکریٹ کے امیدوار اور امریکی صدر ٹرمپ 214 ووٹ ہی حاصل کرسکے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن فتح کیلئے اب فیورٹ ہیں، تاہم تمام ریاستوں کے نتائج موصول ہونے تک کوئی بھی حتمی بات نہیں کی جا سکتی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں