برطانوی پارلیمنٹ نے ایک ماہ طویل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی منظوری دے دی

لندن (پی این آئی) کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث برطانوی پارلیمنٹ نے ایک ماہ طویل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی منظوری دے دی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے ملک میں ایک ماہ کا لاک ڈاؤن نافذز کرنے کی تجویز پیش کی تھی جس کے بعد آج برطانوی پارلیمنٹ میں اس تجویز پر ووٹنگ

کی گئی ۔ ووٹنگ کے دوران اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کی جانب سے بھی حکومت کے اس اقدام کی حمایت کی گئی ہے ۔ووٹنگ میں 516 ووٹ فیصلے کے حق میں جبکہ 38 ووٹ مخالفت میں آئے ۔ لیبر پارٹی نے حکومتی اقدام کو سراہا ہے جبکہ برطانوی وزیراعظم کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات سست روی سے کرنے پر ان پر تنقید بھی کی گئی ۔ اس موقع پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ’’ہم میں سے کوئی بھی سیاست میں اس لیے نہیں آیا کہ عوام کو بتائے کہ دوبارہ اپنی دکانیں بند کریں اور اپنے دوستوں اور خاندان والوں سے دور رہیں‘‘ ۔حکومت نے عوام کو تاکید کی ہے کہ گھروں میں رہیں اور بیماری کی صورت میں خود کو قرنطینہ کریں، کورونا کی دوسری لہر میں زیادہ اموات کا امکان ہے، واضح رہے کہ کورونا وبا کے دوران یورپ میں برطانیہ میں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں، جبکہ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ دوسری لہر زیادہ خطرناک ہوگی اور ہلاکتوں کی تعداد 80 ہزار سے زائد ہو سکتی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close